ہندوستان: کورونا میں مزید 53 ہزارافراد مبتلا
Mar ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس میں مزید 53 ہزار سے زائد افراد مبتلا ہوئے ہیں۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 53 ہزار480 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ 49 ہزار 335 ہو گئی۔ اس دوارن مزید 354 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار568 ہو گئی ہے۔ اس ملک کی ریاست مہاراشٹرکورونا سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستوں میں شامل ہے۔ اور اس ریاست میں کورونا سے 54 ہزار422 افراد ہلاک ہوئے۔