مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آٹھویں مرحلے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری
Mar ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آٹھویں مرحلے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
کولکتہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے بدھ کو مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آٹھویں مرحلے کے لئے ایک ساتھ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
ساتویں مرحلے میں چھبیس اپریل کو ریاست کے پانچ اضلاع میں چھتیس نشستوں کے لئے ووٹنگ ہوگئی اور آٹھویں مرحلے میں چار اضلاع کی پینتس نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آٹھویں مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی داخل کرانے کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔