Apr ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کسان رہنما پر حملہ، کسان تحریک پھیلنے سے کس کو ہے خطرہ؟

جمعے کے روز ہندوستان کی ریاست راجستھان میں کسان تحریک کے ایک رہنما راکیش ٹکیت کی گاڑی پر حملہ کیا گيا۔

ٹکیت جمعے کے روز راجستھان کے الور علاقے پہنچے جہاں کچھ نامعلوم افراد نے ان کی کار پر حملہ کر دیا جس کی وجہ سے ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ بعد میں پولیس کی بھاری نفری کی مدد سے انھیں بانسور کے علاقے میں پہنچایا گيا۔ راکیش ٹکیت نے اپنے اوپر ہونے والے حملے کو جان لیوا قرار دیا ہے۔ جائے واقعہ پر موجود ایک شخص کا کہنا تھا کہ ٹکیت کی کار پر گولی ماری گئي ہے۔ مذکورہ کسان رہنما نے اس حملے کے لیے بر سر اقتدار جماعت بی جے پی کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

راکیش ٹکیت الور کے ایک علاقے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد بانسور جا رہے تھے کہ کچھ نامعلوم افراد کی بھیڑ نے ان کے قافلے پر پتھراؤ کر دیا جس کی وجہ سے ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس کے بعد پولیس نے فورا ہی ان کے گرد سیکورٹی محاصرہ قائم کیا اور انھیں بحفاظت وہاں سے باہر نکال لیا۔ اس حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے کہا ہے کہ واضح ہے کہ بی جے پی بری طرح سے بوکھلائي ہوئي ہے۔

ٹیگس