Apr ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی رسیاست مغربی بنگال میں ووٹنگ کا پانچواں مرحلہ

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔

کولکتہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں سنیچر کی صبح سات بجے سخت حفاظتی انتظامات میں ووٹنگ شروع ہوئی۔ اس مرحلے میں مغربی بنگال کی دو سو چورانوے رکنی اسمبلی کی پینتالیس نشستوں کے لئے پولنگ ہو رہی ہے۔ اس مرحلے میں مغربی بنگال کے چھے اضلاع کے پینتالیس اسمبلی حلقوں میں عوام اپنے ووٹوں سے تین سوانیس امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھے بجے تک جاری رہے گی۔
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ریاستی پولیس کے علاوہ سی آرپی ایف سمیت، مرکزی سیکورٹی افواج کی آٹھ سو ترپن کمپنیاں تعینات کی گئ ہیں۔

 

ٹیگس