آئی پی ایل: سپر اوور میچ دہلی کیپٹلز کی جیت
انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل کا بیسواں میچ دہلی کیپٹیلز نے سن رائزرز حیدرآباد سے ایک سخت مقابلے میں جیت لیا
انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل ک بیسواں میچ اتوار کی رات چنئی میں دہلی کیپٹیلز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان کھیلا گیا۔
دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا انتخاب کیا اور پرتھوی شاہ اور شیکھر دھون کریز پر آئے ۔ دونوں نے مل کے ٹیم کا اسکور اکیاسی رن پر پہنچایا پھر شیکھر دھون اٹھائیس رن بناکے پویلین کو لوٹے۔ پھر دلی کیپٹیلز کے کپتان ریشبھ پنت بلے بازی کے لئے ۔ اس کے بعد پرتھوی شاہ ترپن رن بناکے چوراسی رن کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ پرتھوی شاہ کی جگہ اسٹیون اسمتھ بلے بازی کے لئے ۔ پھر کپتان ریشبھ پنتھ سینتس رن بناکے ایک سو بیالیس رن کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے ۔ ریشبھ پنت کے بعد ہیٹ مائر بلے بازی کے لئے ائے اور ایک رن بناکے ایک سو پنیتالیس رن کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد اسٹوائنس بلےبازی کےلئے آئے اور اسٹیون اسمتھ کے ساتھ مل کے مقررہ بیس اوور میں ٹیم کا اسکور ایک سو انسٹھ تک پہنچایا۔ اسٹیون اسمتھ جونتس رن بناکے اور اسٹوائنس دو رن بناکے ناٹ آؤٹ رہے ۔
سن رائزرز حیدرآباد کو جیت کے لئے ایک سو ساٹھ رن کا ہدف ملا جس کے بعد تعاقب میں سلامی بلے باز اور ٹیم کے کپتان ڈیوڈ وارنر اور جانی بیرسٹو بلے بازی کے لئے کریز پر آئے اور پھر اٹھائیس رن کے اسکور پر کپتان ڈیوڈ وارنر چھے رن بناکے پویلین کو لوٹ گئے۔ اس کے بعد کین ولیم سن کریز پر آئے ۔ پھر چھپن رن کے اسکور پر اڑتیس رن بناکے جانی بیرسٹو آؤٹ ہوئے جن کی جگہ ویراٹ سنگھ آئے اورچار رن بناکے واپس چلے گئے۔ کیدار جادو نو رن بناکے آؤٹ ہوئے ۔ پھر ابھیشیک شرما ائے اور پانچ رن بناکے پویلین کو لوٹے ۔ اس کے بعد راشد خان کوئی رن بنائےبغیر ہی آؤٹ ہوگئے ۔ وجے شنکر آٹھ رن بناکے واپس ہوئے ، پھر جگدیشا سچت آئے جنہوں نے کین ولیم سن کے ساتھ مل کے مقررہ بیس اوور میں ٹیم کا اسکور ایک سو انسٹھ تک پہنچایا۔ جگدیشا سچت چودہ رن بناکے اور کین ولیئمس چھیاسٹھ رن بناکے ناٹ آؤٹ رہے۔
اس طرح میچ سپر اوور میں داخل ہوا اور پہلے سن رائزرز حیدرآباد نے بلے بازی کی اور سات رن بنائے ۔ جواب میں دہلی کیپٹلز نے آٹھ رن بناکے سپر اوور سے میچ جیت لیا۔