Apr ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
  • مغربی بنگال میں ساتویں مرحلے کی پولنگ

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے ساتویں مرحلے میں پولنگ جاری ہے۔

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں اسمبلی کی  دوسو چورانوے نشستوں کے لئے آٹھ مرحلے کے  انتخابات کے ساتویں مرحلے میں پیر کی صبح سات بجے پولںگ  شروع ہوئی۔

اس مرحلے میں ریاست کے پانچ اضلاع میں چونتیس اسمبلی   نشستوں کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ کا آغاز ہوا۔

 اس دوران مرشد آباد سمیت ریاست کے تمام پولنگ بوتھوں کے باہر رائے دہندگان کی لمبی لمبی  قطاریں دیکھی گئیں ، جو اپنے ووٹ ڈالنے کے منتظر تھے۔ رپورٹ کے مطابق ریاست کے تمام پولنگ اسٹیشنوں  پر کورونا پروٹوکول پرعمل کیا جارہا ہے۔ریاست میں ساتویں مرحلے کے انتخابات میں جن پانچ اضلاع میں ووٹنگ جاری ہے ان میں مالدہ پارٹ۔ ون ، کولکتہ جنوبی ، مرشد آباد پارٹ 1 ، مغربی وردھمان اورجنوبی دیناج پور شامل ہیں۔

  ریاست مغربی بنگال کے ساتویں مرحلے میں  چونتیس  نشستوں پر سینتیس  خاتون  امیدواروں سمیت کل دو سو اڑسٹھ  امیدواروں  کی قسمت داؤ پرلگی ہوئی ہے۔   

ٹیگس