Apr ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
  •  ارویند کجریوال : دہلی میں عوام کے لئے کورونا کا ٹیکہ مفت لگایا جائے گا

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے وزیراعلی ارویند کجریوال نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ قومی دارالحکومت دہلی میں یکم مئی سے اٹھارہ سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ مفت لگایا جائے گا۔

دہلی کے وزیراعلی ارویند کجریوال نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ دہلی کی ریاستی حکومت نے ایک کروڑ چونتیس لاکھ کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ ویکسین کی خریداری جلد مکمل ہو اور لوگوں کو جلد سے جلد ٹیکہ لگا دیا جائے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ ویکسین کی قیمت ایک ہونی چاہئے ۔

دہلی کے وزیراعلی نے ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا ویکسین کی قیمت کم کرکے ایک سو پچاس روپے کردی جائے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ ویکسین کی قیمت یکساں اور کم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

ٹیگس