ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں میں زلزلہ
ہندوستان کی ریاستوں آسام اور میگھالیہ میں بدھ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ہندوستانی ذرائع ابلاغ عامہ کے مطابق نیشنل سینٹر فارسیسمولوجی کے مطابق بدھ کی صبح سات بجکر اکیاون منٹ پرزلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھے اعشاریہ چاربتائی گئی ہے ، زلزلے کا مرکز ضلع سونت پور تھا۔
ہندوستان کے نیشنل سینڑ فار سیسمولوجی نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز چھبیس اعشاریہ چھے نو ڈگری شمالی عرض بلد اور بانوے اعشاریہ تین چھے ڈگری مشرقی طول بلد میں تھا ۔ زلزلے کے جھٹکے گوہاٹی میں بھی محسوس کئے گئے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے لوگ سراسیما ہو کے گھروں سے نکل پڑے ۔
آخری اطلاع ملنے کے متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے آسام ، میگھالیہ اور اس سے متصل شمال مشرقی خطے کے علاوہ بھوٹان اور بنگلا دیش میں بھی محسوس کئے گئے ہیں ۔
ابھی ہندوستانی ذرائع نے اس زلزلے سے ہونے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔