ہندوستان کا جنگی طیارہ تباہ
May ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
ہندوستانی فضائیہ کا ایک مگ ۔ ٹوئنٹی ون جنگی طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔
ہندوستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس سانحے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا-
طیارہ باقاعدہ تربیتی پرواز پر تھا۔
طیارے نے پنجاب کے ضلع لدھیانہ کے آئی اے ایف ہوائی اڈے سے راجستھان کے سورت گڑھ کے لئے پرواز بھری تھی ۔
ذرائع کے مطابق یہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ۔
پائلٹ نے طیارہ نیچے گرنے سے پہلے چھلانگ لگائی تاہم جان بچانے میں کامیاب نہ ہو سکا ۔
حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے آئی اے ایف نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔