Jun ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستانی اقتصاد مندی کا شکار

ہندوستان کی معیشت میں سات فیصد کی بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے۔

عظیم پریم جی یونیورسٹی بنگلورکے مطابق دوہزار بیس اکیس مالی سال میں کہ جب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں ، ہندوستانی معیشت میں سات اعشاریہ تین فیصد کی بھاری گراوٹ آئی ہے۔

آزاد ہندوستان کی تاریخ میں اس ملک کے اقتصاد میں پہلی بار اتنی بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ تک کے عرصے میں ہندوستانی اقتصاد کی شرح نمو صرف ایک اعشاریہ چھے فیصد رہی۔ ہندوستان انیس سو سینتالیس کے بعد پہلی بار اس طرح کی اقتصادی مندی کا شکار ہوا ہے ۔ 

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس تیئس کروڑ ہندوستانیوں کی روزانہ آمدنی پانچ ڈالرسے کم رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت کورونا کی دوسری لہر نے ہندوستان کے اقتصاد کو درہم برہم کر دیا ہے اور گزشتہ آٹھ ہفتوں کے دوران ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد موت کا شکار ہوچکے ہیں۔ اپریل کے مہینے میں سینتس لاکھ ہندوستانی بے روگار ہوئے ہیں۔

ٹیگس