Jun ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین میں کمی، اموات کا اضافہ

ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین میں کمی لیکن اموات کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.

ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کے سنیچر کے اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید چار ہزار دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چوراسی ہزار تین سو بتیس نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا ۔ اس دوران ایک لاکھ اکیس ہزار تین سو گیارہ کورونا کے مریض شفایاب ہوئے۔
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد دو کروڑ ترانوے لاکھ انسٹھ ہزار ایک سو پچپن ہوگئی ہے جن میں سے تین لاکھ سڑسٹھ ہزار اکیاسی افراد موت کے منھ میں جاچکے ہیں ، دو کروڑ اناسی لاکھ گیارہ ہزار تین سو چوراسی افراد کرونا کو شکست دے چکے ہیں اور دس لاکھ اسّی ہزار چھے سو نوے کورونا کے مریض زیر علاج ہیں ۔

ٹیگس