Jun ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، حکومت کچھ نہیں کر رہی: کانگریس صدر

ہندوستان کی کانگریس پارٹی کی سربراہ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر مرکزی حکومت کو سخت ہدف تنقید بنایا ہے۔

ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کی صدارت میں پارٹی کے اعلی عہدیداروں کا ایک اجلاس ہوا۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ملک میں آسمان کو چھوتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روز ا‌فزوں قیمتوں کی وجہ سے اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں لیکن حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے کچھ نہیں کر رہی ہے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ ملک میں دو مہینے سے زیادہ عرصے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ضروری اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خوردنی تیل، دالیں اور دیگر ضروری اشیاء بڑھتی ہوئی قیمتوں کے نتیجے میں عوام کی دسترس سے باہر ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال پر فوری توجہ دینے ضرورت ہے ۔

ٹیگس