Jul ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا

ہندوستان نے ایٹمی وار ہیڈ حمل کرنے کی توانائی رکھنے والے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت دفاع سے وابستہ ہندوستان کے ڈیفینس ڈیولپمینٹ اینڈ ریسرچ آرگنائیزیشن نے بدھ کی شب اعلان کیا ہے کہ "اگنی پی" نامی اس بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

اگنی سیریز کا یہ بیلسٹک میزائل ایٹمی وار ہیڈ حمل کرنے کی توانائی رکھتا ہے اور اسکی مار ایک ہزار سے دوہزار کلومیٹر کے درمیان بتائی جاتی ہے۔میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد ہندوستان کے وزیر دفاع نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "اگنی پی" میزائل سے ہندوستان کی دفاعی قوت اور زیادہ مضبوط ہوگی۔

نو ماہ قبل بھی ہندوستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے اور ایٹمی وار ہیڈ حمل کرنے کی توانائی رکھنے والے ایک ہائیپر سونک کروز میزائل 'شاؤریا' کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان ہمیشہ اپنے سیاسی حریف ممالک چین اور پاکستان کے مقابلے میں اپنے دفاعی وسائل کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کی کوشش میں رہتا ہے۔ نئی دہلی کا کہنا ہے کہ ملک میں جوہری ہتھیاروں کی ترقی چین اور پاکستان کے مقابلے میں دفاعی نوعیت کی حامل ہے۔   


 

ٹیگس