جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مسلح علیحدگی پسندوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم
Jul ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مسلح علیحدگی پسندوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم کی خبر ہے
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ پلوامہ کے ایک گاؤں ہنجن پورہ میں مسلح علیحدگی پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد جمعے کی صبح راشٹریہ رائفلز ، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے فوجیوں کی ایک ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم کا آغاز کردیا ۔اس رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکار ، گاؤں سے نکلنے کے سبھی راستوں کو سیل کرنے کے بعد ایک علاقے کی جانب بڑھ رہے تھےاسی دوران مسلح علیحدگی پسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی ۔
آخری اطلاع ملنے تک تصادم جاری تھا اور سیکورٹی دستوں کی نفری بڑھادی گئی تھی۔