Jul ۰۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • بدلتے موسم ، مسلمانوں کو باہر نکالنے والا ہندو نہيں ، موہن بھاگوت، مسلمانوں کے خلاف نفرت آپ کے ہندوتوا کی وجہ سے ، اویسی

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت  کے اس بیان پر کہ مسلمانوں کو ہندوستان میں نہ رہنے کیلئے کہنے والا ہندو نہیں ہوسکتا  ، وسیع پیمانے پر رد عمل سامنے آ رہے ہیں ۔

موہن بھاگوت کے اس بیان پر اے آئي ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کیا  ہے کہ " آر ایس ایس کے بھاگوت نے کہا ہے کہ لنچنگ کرنے والے ہندوتوا کے مخالف ہيں ۔ ان مجرموں کو گائے اور بھینس میں فرق نہيں پتہ ہوگا لیکن قتل کرنے اور جنید، اخلاق ، پہلو ، رکبر، علیم الدین کے نام ہی کافی تھے ۔ یہ نفرت " ہندوتوا " کی دین ہیں ان مجرموں کو ہندوتوا کی حامی حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے ۔

موہن بھاگوت

 

در اصل مسلم راشٹریہ منچ کے زیراہتمام ’’ہندوستانی فرسٹ ، ہندوستان فرسٹ‘‘ کے نظریہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اس خوف میں مبتلا نہ ہو کے ہندوستان میں اسلام خطرے میں ہے اور سنگھ اقلیتوں کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں اس بات پر تفریق نہیں کی جاتی کہ وہ کس طرح عبادت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر خواجہ افتخار احمد کی کتاب کے رسم اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ سنگھ کا ہمیشہ یہ ایقان رہا ہے کہ ہندوستان کی عوام کا ڈی این اے ایک ہے اور ہندو اور مسلمان کا وجود ایک ہی ہے ۔

موہن بھاگوت نے کہا کہ گائے کا تحفظ کے نام پر تشدد قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لنچنگ کے واقعات میں ملوث ہونے والے ہندوتوا کے مخالف ہیں ۔

اسد الدین اویسی نے مزید ٹویٹ کیا ہے کہ آصف کو مارنے والوں کی حمایت میں مہا پنچایت طلب کی جاتی ہے، جہاں بی جے پی کے ترجمان پوچھتے ہیں کہ 'کیا ہم قتل بھی نہیں کرسکتے ہیں؟' بزدلی، تشدد اور قتل گوڈسے کی ہندوتوا کی سوچ کا لازمی جزو ہیں، مسلمانوں کی لنچنگ بھی اسی سوچ کا نتیجہ ہے ۔

دگ وجی سنگھ

 

موہن بھاگوت کے اس بیان کے بعد کانگریس کے رہنما دیگ وجی سنگھ نے بھی کہا ہے کہ موہن بھاگوت جی، کیا آپ اپنے شاگردوں، مبلغین، وشو ہندو پریشد / بجرنگ دل کے کارکنان کو بھی یہ خیال دیں گے؟ کیا آپ یہ تعلیم مودی، شاہ جی اور بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کو بھی دیں گے؟ اگر آپ اپنے خیالات سے ایماندار ہیں تو بی جے پی میں ان تمام رہنماؤں کو ہدایت دیں جنہوں نے بے گناہ مسلمانوں پر تشدد کیا ہے، انہیں فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیں۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

ٹیگس