ہندوستان، آسمانی بجلی نے دسیوں جانیں لیں
Jul ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
ہندوستانی ریاست یوپی اور مشرقی راجستھان میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 38 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راجستھان میں واقع 12ویں صدی میں تعمیر کردہ ’آمیر قلعہ‘ پر تصویر بناتے ہوئے 11 افراد پر بجلی گری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ اسی ریاست میں علیحدہ واقعات پیش آنے کی وجہ سے 9 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حکومتی ترجمان کے مطابق ریاست اترپردیش میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں بیشتر افراد کا تعلق مزدور طبقے سے تھا۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے لیے مزید آسمانی بجلی گرنے سے متعلق عوام کو خبردار کر دیا ہے۔
حکومتی رپورٹس کے مطابق سال 2019 میں آسمانی بجلی کے باعث تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔