Jul ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • کشمیر میں جھڑپ میں تین علیحدگی پسند مارے گئے

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلواما میں سیکورٹی دستوں اور مسلیح علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کی خبر ہے۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلواما میں ایک شبانہ تصادم میں کم سے کم تین مسلح علیحدگی پسند مارے گئے۔
جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات، مسلح علیحدگی پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کیا۔ آپریشن میں جموں و کشمیر پولیس کے علاوہ سی آر پی ایف اور راشٹریہ رائفلز کے دستوں نے بھی حصہ لیا۔
کشمیر زون پولیس کے آئی جی وجے کمارنے دعوا کیا ہے کہ تازہ تصادم میں مارے جانے والے تینوں مسلح علیحدگی پسندوں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک کا تعلق بقول ان کے پاکستان سے تھا اور اس کے ساتھ مارے جانے والے دو مسلح علیحدگی پسند مقامی تھے۔
دوسری طرف ہندوستانی ذرائع نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات جموں کے ارنیہ سیکٹر پر بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک ڈرون پر ہندوستان کی سرحد محافظ فوج بی ایس ایف کی فائرنگ کی خبردی ہے ۔ بی ایس ایف کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے بعد ڈرون نے واپسی کا راستہ اختیار کیا۔

ٹیگس