ہندوستان نے ایک ہلکے وزن کے گائڈڈ میزائل کا تجربہ کیا
ہندوستان نے ایک کم وزن اور کم دوری تک مار کرنے والے ایک اینٹی ٹینک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
یو این آئی کے مطابق ہندوستان کے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے بدھ کے روز ملک میں تیار ہوئے لائٹ اینڈ شارٹ رینج اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق ہلکا پھلکا ہونے کی وجہ سے اس ’مین پورٹیبل میزائل‘ کو بغیر کسی گاڑی کے آسانی سے کہیں بھی لے جاکر فائر کیا جا سکتا ہے اور اس کے لئے کسی میکانائزڈ لانچر کی ضرورت نہیں ہے۔
ہندوستانی فوج کا کہنا ہے کہ ’ فائر کرواور بھول جاو‘ کے زمرے والے اس میزائل کا ہدف بے عیب ہے اور اس سے جہاں ایک طرف ملک کی فائر پاور میں اضافہ ہوگا وہیں دوسری جانب اس سے’آتم نربھر بھارت‘ یا خودکفیل ہندوستان کے منصوبے کو بھی تقویت ملے گی۔ب
دھ کے روز ہونے والے میزائل ٹسٹ میں ایک ٹینک کو درست طریقے سے نشانہ بنایا اور اسے مکمل طور پر تباہ کردیا۔تجربہ کے دوران مشن کے تمام مقاصد کامیابی کے ساتھ پورے ہوگئے۔اس میزائل کا زیادہ سے زیادہ دوری کیلئے پہلے ہی کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا جا چکا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ اینٹی ٹینک میزائل جدید ترین انفراریڈ امیجنگ سسٹم اور دیگر جدید ترین ٹکنالوجی سے لیس ہے۔