Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
  • سونیا گاندھی سے ممتا بنرجی کی ملاقات

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نئی دہلی میں کانگریسی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق پہلے سے طے شدہ اس ملاقات میں راہل گاندھی اور دیگر کانگریسی رہنما بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات بدھ کو کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی رہائشگاہ پر انجام پائی۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں مرکز کی بی جے پی حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
کانگریسی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات  مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے پروگرام میں شامل تھا۔

 

ٹیگس