کشمیر میں 2 عسکریت پسند جاں بحق
Jul ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
پلوامہ انکاؤنٹر میں 2 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔
ہندوستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے داچھی گام جنگلی علاقے میں ہفتے کی صبح ہونے والے تصادم میں 2 عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔
کشمیر زون پولیس کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے عسکریت پسندوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔
سرکاری ذرائع نے دعوی کیا کہ ضلع پلوامہ کے داچھی گام جنگلی علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے ہفتہ کی علی الصبح مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا اور
علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ۔