ہندوستان میں کورونا سے یومیہ اموات میں ایک بار پھر اضافہ
ہندوستان میں کورونا سے یومیہ اموات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے مزید چھے سو سترہ مریض دم توڑ گئے ۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے اڑتیس ہزار چھے سو اٹھائیس نئے مریضوں کا اندراج ہوا اور چالیس ہزار سترہ کورونا کے مریض شفایاب ہوئے۔
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ اٹھارہ لاکھ پچانوے ہزار تین سو اڑتیس ہوگئی ہے جن میں سے چار لاکھ ستائیس ہزار تین سو اکہتر افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، چار لاکھ بارہ ہزارایک سو آٹھ زیر علاج ہیں اور تین کروڑ دس لاکھ پچپن ہزار آٹھ سواکسٹھ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح ایک اعشاریہ دو نو فیصد، اموات کی شرح ایک اعشاریہ تین چار فیصد اور شفایابی کی شرح ستانوے اعشاریہ تین سات فیصد بتائی گئی ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہندوستان میں اب تک پچاس کروڑ دس لاکھ نو ہزار چھے سو نو افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔