Aug ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • جموں کشمیر میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے گھروں پر ہندوستانی اہلکاروں کے چھاپے

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں این آئی اے نے جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یونائیٹڈ نیوز ایجنسی نے خبردی ہے کہ ہندوستان کے قومی تحقیقاتی ادارے کے اہلکاروں نے اتوار کو جموں کشمیر کے کم ازکم ایک درجن اضلاع میں تقریبا چالیس مقامات پر جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں-

ہندوستانی میڈیا کے مطابق این آئی اے کی ٹیموں نے اتوار کی صبح جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے ہمراہ مختلف اضلاع میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے جن اضلاع میں مارے گئے ہیں ان میں سری نگر۔ بڈگام ، گاندر بل ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ ،کپواڑہ ، کشتواڑ اور راجوڑی جیسے اضلاع بھی شامل ہیں-

ہندوستان کی مرکزی حکومت نے دوہزار انیس میں جماعت اسلامی جموں کشمیر پر پانچ سال کے لئے پابندی عائد کردی تھی- جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنے پر وادی کشمیر کی تقریبا سبھی مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے مخالفت کرتے ہوئےاس اقدام کی مذمت کی تھی- جماعت اسلامی نے مرکزی حکومت کے اس اقدام کے خلاف عدالت کا بھی دروازہ کھٹکھٹایا تھا ۔

ٹیگس