سعودی عرب کی اسرائیل نوازی پر کشمیری رہنما کی کڑی تنقید
کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل سے دوستی کرکے سعودی عرب تباہی کے راستے پر چل پڑا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے بزرگ رہنما سید علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ سعودی عدالت کی طرف سے 69 فلسطینی اور اردنی شہریوں کو اسرائیل کے خلاف فلسطینی تحریک آزادی کی حمایت میں دی گئیں قید کی سزائیں غداری کے مترادف ہیں۔
ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے دوستی کر کے سعودی عرب تباہی کے راستے پر چل پڑا ہے۔
یہ بھی دیکھئے: آل سعود کے اقدامات غیر اسلامی اور افسوسناک ہیں: پاکستانی مفتی
واضح رہے کہ سعودی عرب نے جن 69 فلسطینی اور اردنی باشندوں کو سزائے قید سنائی ہے ان میں حماس کے نمائندے محمد الخضری بھی شامل ہیں، جہنیں 2019 میں اُنکے بیٹے کے ہمراہ ان کے گھر سے اٹھا لیا گیا تھا۔
محمد الخضری کو آل سعود کی شاہی عدلیہ نے 15 پندرہ سال قید کی سزا ایسی حالت میں سنائی ہے کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے شدید علیل ہیں۔