Aug ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کی صورت حال

ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں اکتالیس ہزار ایک سو پچانوے نئے مریضوں کا اندراج ہوا اور انتالیس ہزار انہتر کورونا کے مریض شفایاب ہوئے۔ ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق اس دوران کورونا کے مزید چار سو نوے مریض دم توڑ گئے۔
ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ بیس لاکھ ستتر ہزار سات سو چھے ہوچکی ہے جن میں سے چار لاکھ انتیس ہزار چھے سو انہتر موت سے ہمکنار ہوچکے ہیں، تین لاکھ ستاسی ہزار نو سو ستاسی زیر علاج ہیں اور تین کروڑ بارہ لاکھ ساٹھ ہزار پچاس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح ایک اعشاریہ دو ایک فیصد، اموات کی شرح ایک اعشاریہ تین چار فیصد اور شفایابی کی شرح ستانوے اعشاریہ چار پانچ فیصد ہے۔

 

ٹیگس