Aug ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان، ترپن کروڑ سے زائد کو ویکسین لگا دیا گیا

ہندوستان میں سنیچر کو کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے پینتس ہزار سات سو تینتالیس مریض شفایاب ہوئے اور اڑتیس ہزار چھے سو سڑسٹھ نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ہندوستان کے مختلف علاقوں میں چار سو اٹھتر کورونا کے مریض چل بسے ۔ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ اکیس لاکھ چھیالیس ہزار چار سو ترانوے ہوچکی ہے جن میں سے چار لاکھ تیس ہزار سات سو بتیس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، تین لاکھ ستاسی ہزار چھے سو تہتر زیر علاج ہیں اور تین کروڑ تیرہ لاکھ اڑتیس ہزار اٹھاسی افراد کوروناکو شکست دے چکے ہیں۔

ہندوستانی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جمعے کو ترسٹھ لاکھ اسّی ہزار نو سو تہتر افراد کو کورونا کو ٹیکہ لگایا گیا ۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں اب تک ترپن کروڑ اکسٹھ لاکھ نواسی ہزار نو سو تین افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔

ٹیگس