Aug ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۰:۴۳ Asia/Tehran
  • کشمیر، عزاداران حسینی پر سکیورٹی فورسز کا حملہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر مقام سرینگر میں سکیورٹی فورسز نے نواسۂ رسول کی عزاداری کرنے والوں پر دھاوا بولا۔

ارنا نیوز کے مطابق ہندوستان کی سکیورٹی فورسز نے نواسۂ رسول مظلوم کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کرنے والے افراد پر دھاوا بول دیا اور انہیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے پھینکے اور لاٹھی ڈنڈوں کا استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دسیوں عزاداروں کو گرفتار بھی کر لیا۔

ہندوستان کی مرکزی حکومت نے کشمیر خطے میں ہر قسم کے دینی اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظلوم کربلا کی عزاداری کا معاملہ سیاسی نقطہ نظر سے ہمیشہ بڑا حساس رہا ہے اور بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ عزاداری کے نام پر ہونے والے ہر قسم کے اجتماعات پر گزشتہ تیس برسوں سے پابندی ہے۔

نئی دہلی حکومت کا دعوا ہے کہ کشمیر میں مسلمانوں کے مذہبی اجتماعات بالعموم حکومت مخالف مظاہروں میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ اب تک انسانی حقوق کے لئے سرگرم متعدد تنظیمیں ہندوستان کی مرکزی حکومت کی جانب سے کشمیر خطے میں مذہبی اجتماعات پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے اُسے دینی و اجتماعی آزادی کے منافی قرار دے چکے ہیں۔

ٹیگس