Aug ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
  • افغانستان کے بارے میں ہندوستان کی پالیسی دیکھو اور انتظار کرو

ہندوستان کے وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے کل جماعتی اجلاس میں افغانستان کے حالات سے سبھی سیاسی رہنماؤں کو آگاہ کیا۔

افغانستان سے متعلق کل جماعتی میٹنگ میں ایس جے شنکر نے افغانستان سے ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کے بارے میں حکومت کی کارروائی اور کوششوں سے آگاہ کیا - وزیر خارجہ نے بتایا کہ افغانستان میں حالات بہت ہی خراب اور تشویشناک ہیں اور ہندوستان اپنے شہریوں کو وہاں سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے-

ایس جے شنکر نے ساتھ ہی یہ بھی دعوا کیا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہندوستان افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے - ہندوستانی وزیر خارجہ نے ساتھ ہی اس اجلاس میں یہ بھی بتایا کہ افغانستان کے اندر اس وقت امریکا روس اور چین کی جانب سے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں - 

اجلاس کے بعد ترنمول کانگریس کے رہنما سوگت رائے نے بتایا کہ حکومت نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ افغانستان سے متعلق دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔

ٹیگس