Aug ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں اضافہ

ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہا ۔

ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں  کورونا کے چوالیس ہزار چھے سواٹھاون نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید چار سو چھیانوے افراد لقمہ اجل بن گئے ۔
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ چھبیس لاکھ تین ہزارایک سو اٹھاسی ہوچکی ہے جن میں سے چار لاکھ چھتیس ہزار آٹھ سو اکسٹھ ہلاک ہوچکے ہیں، تین لاکھ چوالیس ہزار آٹھ سو ننانوے مریض زیر علاج ہیں اور تین کروڑ اٹھارہ لاکھ اکیس ہزار چار سو اٹھائیس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
ہندوستانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک اکسٹھ کروڑ، بائیس لاکھ آٹھ ہزار پانچ سو بیالیس افراد کو، کورونا کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس