Sep ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • محبوبہ مفتی دوبارہ نظر بند

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انہیں ایک بار پھر نظر بند کردیا گیا ہے۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ نئی دہلی حکومت ایک طرف تو افغان عوام کے حقوق کے بارے میں فکرمندی کا اظہار کرتی ہے اور دوسری طرف کشمیریوں کے حقوق کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ہند نے کشمیریوں کو ان کے حقوق سے جان بوجھ کے محروم رکھا ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انہیں ایک بار پھر خانہ قید کردیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات نارمل نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی نظربندی نے حکومت کے ان دعووں کی حقیقت برملا کردی ہے کہ کشمیر میں حالات نارمل ہیں ۔

ٹیگس