Oct ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • سرکاری کمپنی ایئر انڈیا کی نیلامی ٹاٹا نے جیت لی

ہندوستان میں وزرا کے گروپ نے ایئر انڈیا کو ٹاٹا سنس کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

 ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق ایئر انڈیا کی نیلامی میں ٹاٹا سنس کی بولی وزیر داخلہ امت شاہ کی سربراہی میں وزراء کے گروپ کے سامنے پیش کی گئی جس کو منظوری مل گئی ہے۔ 

ابھی اس سلسلے میں کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے لیکن یو این آئی نے بتایا ہے کہ  ایک یا دو دن میں حکومت کا باضابطہ بیان جاری ہونے کا امکان ہے۔ 

یاد رہے کہ ہندوستان کی سرکاری ایئر لائنس ایر انڈیا کافی عرصے سے خسارے میں چل رہی ہے جسے حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کو سونپنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ہندوستان کے شہری ہوا بازی کے ذرائع کے کہنا ہے کہ ایئر انڈیا کی نیلامی میں سب سے زیادہ بولی ٹاٹا سنس نے لگائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق  ایئر انڈیا کی نیلامی کے لئے حکومت کی مقرر کردہ کمترین سطح سے  تقریبا تین گنا زیادہ بولی  لگائی ۔ 

یاد رہے کہ ایئر انڈیا کی بنیاد جے آر ڈی ٹاٹا نے انیس سو بتیس میں رکھی تھی جس کو بعد میں قومیا لیا گیا تھا اور اب تقریبا سڑسٹھ سال بعد یہ ایئر لائن دوبارہ ٹاٹا کے پاس جا رہی ہے۔

ٹیگس