Oct ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • میری جیت عوام کی جیت ہے: ممتا بینرجی

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلا نے بھوانی پور ضمنی الیکشن اپنی جیت کو مغربی بنگال کے عوام کے رجحان کا مظہر قرار دیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلا ممتا بنرجی نے اتوار کو بھوانی پور ضمنی الیکشن کا نتیجہ آنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ان کی اس جیت نے واضح کر دیا ہے کہ ریاست کے عوام کیا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بھوانی پور سے ان کی جیت، نندی گرام کی سازش کا جواب ہے جہاں سے انہیں بہت کم ووٹوں سے ہرایا گیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ اگرچہ بھوانی پور ایک چھوٹا مرکز ہے لیکن اس کا دائرہ بہت بڑا ہے اور آج پورے مغربی بنگال کی نگاہیں بھوانی پور پر لگی ہوئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس جیت نے انہیں کام جاری رکھنے کے لئے حوصلہ دیا ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلا نے کہا کہ وہ نندی گرام کے الیکشن کے بارے میں زیادہ نہیں بولنا چاہتی ہیں کیونکہ نندی گرام کا معاملہ ابھی زیر التوا ہے لیکن بھوانی پور کا نتیجہ بالکل واضح ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھوانی پور ضمنی الیکشن کا ایک بہت ہی نمایاں پہلو یہ ہے کہ وہ اس الیکشن میں کسی بھی وارڈ سے نہیں ہاریں، بلکہ ہر وارڈ سے جیتی ہیں۔

ٹیگس