ہندوستان میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
نئی دہلی سے ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو مسلسل تیسرے دن بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔
اس رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں پیٹرول، تیس پیسے کے اضافے کے ساتھ ایک سو تین روپے چونتس پیسے، اور ڈیزل پینتس پیسے کے اضافے کے ساتھ اکیانوے روپے ستتر پیسے فی لیٹر ہوگیا۔
نئے اضافے کے بعد ہندوستان کے صنعتی دارالحکومت ممبئی میں پیٹرول ایک سو نو روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگیا جبکہ ڈیزل سو روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں ان دونوں پیٹرولیئم ایندھنوں کی قیمتوں میں، مسلسل چار دن کے اضافے کے بعد پیر کو قیمتیں بڑھی ہوئی سطح پر، برقرار رہیں لیکن منگل سے اضافے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔