Oct ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کےمطابق جمعرات کوپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں پینتس پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نیا اضافہ ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ آئی ہے ۔

یاد رہے کہ ہندوستان کی آئل مارکیٹنگ کمپنی عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو ملک کے اندر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دیتی ہے۔

قیمتوں میں نئےاضافے کے بعد ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول ایک سو آٹھ روپے انتس پیسے اور ڈیزل ستانوے روپے دوپیسے فی لیٹرہوگیا۔اس رپورٹ کے مطابق اس وقت ہندوستان کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت سو روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے اور ڈیزل بھی بیشتر شہروں میں سو روپے فی لیٹر کے آس پاس چل رہا ہےجمعرات کو ممبئی میں پیٹرول ایک سو چودہ روپے چودہ پیسے اور ڈیزل ایک سو پانچ روپے چودہ پیسے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول ایک سو سولہ روپے اٹھانوے پیسے اور ڈیزل ایک سو چھے روپے اڑتیس پیسے فی لیٹر ،کولکتہ میں پٹرول ایک سو آٹھ روپے اٹھتر پیسے اور ڈیزل بھی سو روپے چودہ پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا ۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس