Nov ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • کشمیری رہنما محبوبہ مفتی کو پھر نظربند کر دیا گیا

ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کی جماعت پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کو ایک بار پھر ان کےگھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی نے خبر دی ہے کہ پی ڈی پی کی سربراہ اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو پیر کے روز ایک بار پھر گھر میں نظر بند کر دیا گیا- محبوبہ مفتی گذشتہ چوبیس اکتوبر کو شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے شاہد احمد کے گھر تعزیت کے لئے اننتناگ جانا چاہتی تھیں-

پی ڈی پی کے ایک رہنما نے بتایا کہ پولیس نے پیر کی صبح پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی رہائشگاہ کے مین گیٹ پر تالا لگا دیا اور باہر ایک بنکر لگا دیا تاکہ وہ اننتناگ نہ جا سکیں۔

دوسری جانب محبوبہ مفتی نے بی جے پی لیڈر وکرم سنگھ رندھاوا کے کشمیریوں کی کھال ادھیڑنے سے متعلق بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی اور ان کی کھال ادھیڑنے کی بات کرنے والے بی جے پی لیڈر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، لیکن جموں کشمیر کے طلبا کے خلاف میچ جیتنے والی ٹیم کے لئے تالیاں بجانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کردیا جاتا ہے-

ٹیگس