Nov ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ایرانی قاریوں کا جلوہ

ہندوستان میں ایرانی قاریوں نے تلاوت کلام پاک کے میدان میں اپنے جوہر دکھاتے ہوئے ہزاروں فرزندان اسلام کا دل جیت لیا۔

اسنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دو بین الاقوامی قاری قرآن، کلام اللہِ مجید کے بائیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں جج کے فرائض انجام دینے کی غرض سے ہندوستان کے دارالحکوت نئی دہلی گئے ہوئے ہیں۔

نئی دہلی میں منعقدہ ان بین الاقوامی مقابلوں میں ایران کے قاری سعیدیان قرائت کے شعبے میں اور معتز آقائی حفظ قران مجید کے شعبے میں جج کے فرائض انجام دیں گے۔

ان قاریوں نے نئی دہلی میں ایران کے خانہ فرہنگ کے علاوہ ہندوستان کی مختلف مساجد میں منعقد کئے جانے والے پروگراموں میں بھی شرکت اور اپنی دلنشیں آواز میں قرآن مجید کی تلاوت کر کے حفظ و قرائت میں دلچسپی رکھنے فرزندان اسلام کا دل جیت لیا اور اس طرح اسلام جمہوریہ ایران میں موجود قرآنی صلاحیتوں کا خوب لوہا منوایا۔

ٹیگس