قرآن کریم ہمیں دنیا کے طاقتور حکمرانوں سے مقابلے کی تلقین کرتا ہے: رہبر انقلاب اسلامی
Mar ۰۲, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن رہبر انقلاب کی موجودگي میں حسینیۂ امام خمینی میں قرآن مجید سے انس کی ایک محفل کا انعقاد ہوا جس میں ملک کے بعض ممتاز قاریوں، حافظوں اور قرآن کے نمایاں اساتذہ نے شرکت کی۔
سحرنیوز/ایران: رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قرآن مجید سے انس کی محفل میں اپنے خطاب میں تاکید کی: "ہمارے پاس سماجی انصاف کے میدان میں مسائل ہیں، جن کا حل قرآن ہے۔"

اس تقریب میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کے چند اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں۔
- رمضان المبارک مومنین کے لیے ایک عظیم عید ہے۔
- ہماری ذاتی اور معاشرتی زندگیوں میں مصائب اور مشکلات ہیں جن کا حل قرآن سے ممکن ہے۔
- قرآن میں یہ ہدایات موجود ہیں کہ دنیا کے طاقتور حکمرانوں سے کیسے مقابلہ کیا جائے۔
- ہمارےمعاشر میں سماجی انصاف کے میدان میں مسائل ہیں، جن کا حل قرآن ہے۔
- قرآن ہمیں راستہ بھی دکھاتا ہے اور ہمارے اندر جذبہ بھی پیدا کرتا ہے۔
- آیات قرآنی کی تلاوت پاکیزگی کی طرف لے جاتی ہے۔
- قرآن کی تلاوت اولیاء اور پیغمبروں کا کام ہے۔
- قرآن کے مفاہیم کو تمام لوگوں کے لیے فکری یقین میں بدل دیں۔
- جان لیں کہ آپ تلاوت کے دوران خدا کے حضور میں ہیں؛ قرآن کو اس کے مفہوم پر نظر رکھ کر پڑھیں۔
- انقلاب کے آغاز میں ہمارے قاریوں کو مصری قاریوں کی تقلید کرنی پڑی۔ آج بہت سے قاریوں کی قراء ت جدید ہیں۔
- ہمیں تلاوت میں معانی سمجھنے کا مسئلہ حل کرنا چاہیے، آج ہمارے قاری ان معانی پر توجہ دیتے ہیں، جس پر انقلاب کے آغاز میں توجہ نہیں دی جاتی تھی۔
- رہبر انقلاب کی تلاوت کرنے والوں کو ان کے لباس اور ممنوعہ دھنوں سے پرہیز کرنے کی تنبیہ۔