Nov ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا ویکسینیشن مہم زوروں پر

ہندوستان میں کووڈ ویکسینیشن مہم کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت کے مطابق روزانہ دسیوں لاکھ افراد کی ٹیکہ کاری کی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مہم کو شروع ہوئے دوسو بانوے دن گزر چکے ہیں اور حکومت کا دعوا ہے کہ اب تک ملک میں ایک ارب انسٹھ کروڑ اٹھائس ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین دی جا چکی۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے مطابق بدھ کے روز ستائس لاکھ چوہتر ہزار آٹھ سو چھیانوے افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق تہتر کروڑ چوہتر لاکھ چھیالیس ہزار سے زائد لوگوں کو کووڈ ویکسین کی پہلی جبکہ تینتیس کروڑ چوراسی لاکھ بیاسی ہزار سے زائد کو دوسری خوراک بھی دے دی گئی ہے۔

اس درمیان ملک کے کچھ اضلاع میں کووڈ انیس کی ٹیکہ کاری کم ہونے پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے ان اضلاع کے افسران سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو بیدار کریں اور گھر گھر دستک دے کر ٹیکہ لگانے کی حکمت عملی پر کام کریں۔

یوروپ کے دورے سے واپسی کے فوراً بعد نریدنر مودی نے بدھ کے روز کم ٹیکہ کاری والی ریاستوں کے ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان اضلاع میں پچاس فیصد سے کم لوگوں کو ٹیکے کی پہلی خوراک دی گئی ہے اور بہت کم لوگوں کو دوسری خوراک ملی ہے۔

ٹیگس