Nov ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • نشاد پارٹی کے صدر کے رام پر بیان سے یوپی میں تنازعہ، اویسی نے بھاگوت سے وضاحت طلب کی

یوپی میں نشاد پارٹی کے رام پر دیئے گئے بیان سے تنازعہ چھڑ گیا ہے۔

حال ہی میں نشاد پارٹی کے صدر سنجے نشاد نے کہا ہے کہ رام، دشرتھ کے نہیں بلکہ شرنگی رشی کے بیٹے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رام اور نشاد راج، مکھوڑا گھاٹ پر پیدا ہوئے تھے، کھیر کھانے سے بچہ پیدا نہیں ہوتا۔ انکے اس بیان پر سادھو برادری میں خاصی ناراضگی پیدا ہو گئی ہے۔ سادھوؤں نے بی جے پی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نشاد پارٹی سے اپنے تعلقات ختم کر دے۔

دوسری طرف سنجے نشاد کے رام سے متعلق بیان پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سے سنجے نشاد کے بیان کی وضاحت طلب کی ہے۔ اویسی نے کہا کہ موہن بھاگوت ڈی ان اے کے ماہر ہیں، انہیں نشاد پارٹی کے صدر کے بیان کی وضاحت کرنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا بی جے پی اور آر ایس ایس کے بڑے لیڈروں کو اس مسئلہ پر بولنا چاہیئے۔

 

ٹیگس