ہندوستان نے بین الاقوامی پروازیں ملتوی کر دیں
Dec ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے پھیلاؤ پر تشویش کے باعث ہندوستان نے اپنی بین الاقوامی پروازیں ملتوی کردی ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اپنی انٹرنیشنل فلائٹیں بیس مہینے کے توقف کے بعد رواں مہینے کی پندرہ تاریخ سے پھر سے پوری طرح شروع کرنا چاہتا تھا لیکن حکومت ہندوستان نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں کو ملتوی کردیا ہے۔
حکومت ہندوستان نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی بین الاقوامی پروازیں پوری طرح شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔مختلف ممالک کے لئے ہندوستان کی خصوصی پروازیں انجام پا رہی ہیں