Jan ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • ایرانی کٹ اومیکرون کے ٹیسٹ میں بھی کارآمد

ایران میں تیار اور زیر استعال کووڈ ٹیسٹ کٹ، نئے ویرینٹ اومیکرون کی تشخیص کے لیے بھی کارآمد ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ریفرنس لیب کے ڈائریکٹر سیامک سمیعی نے بتایا ہے کہ اندرون ملک تیار کی جانے والی کووڈ ٹیسٹ کٹوں کے ذریعے اومیکرون کی تشخیص بھی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب ایران کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ دنیا میں اومیکرون کے بڑھے ہوئے معاملات کے پیش نظر نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت صحت کے بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور ویکسینیشن کرائیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اومیکرون سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی تیسری ڈوز بھی حاصل کرنا ضروری ہے۔

ایران کے وزیر صحت بہرام عین اللہی کا کہنا تھا کہ ایرانی ماہرین کی تیار کردہ کورونا ویکسین اومیکرون کے مقابلے میں مؤثر ہیں۔

ٹیگس