Dec ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۰:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا پھیلاؤ پھر بڑھا، بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

ہندوستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں جمعے کو مسلسل دوسرے دن بھی کرونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے جمعے کی صبح اعلان کیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ، نو ہزار دو سو سولہ نئے مریضوں اور تین سو اکیانوے اموات کا اندراج کیا گیا۔
ہندوستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں ایسی حالت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے کہ نئے کورونا ویریئنٹ، اومی کرون سے بچاؤ کے لئے بعض نئی احتیاطی تدابیر کا اعلان کیا گیا ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے متعدد افراد میں، اومی کرون کے وائرس کا پتہ چلا ہے ۔
یاد رہے کہ حکومت نے اومی کرون کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس سے پہلے پندرہ دسمبر سے بین الاقوامی پروازوں کو معمول پر لانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

ٹیگس