Dec ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں خطرے کی گھنٹی بج گئی، اومیکرون میں 21 افراد مبتلا

ہندوستان میں اومیکرون میں 21 افراد مبتلا پائے گئے جس کے بعد سے اس ملک میں تشویش کی لہر دنوڑ گئی ہے۔

ہندوستان کی ریاست راجستھان کے شہر جےپور میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد سے اس ملک میں اومیکرون ویرینٹ کےکیسز کی تعداد21 ہوگئی۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق جےپور میں اومیکرون سے متاثر ہونے والے افراد حال ہی میں جنوبی افریقہ سے آئے ہیں.

دوسری جانب نئی دلی میں بھی ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، نئی دلی میں اومیکرون ویرینٹ پازیٹو شخص تنزانیہ سے واپس لوٹا تھا۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست مہاراشٹرا میں اومیکرون ویرینٹ کے 8 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور ریاست گجرات میں اومیکرون ویرینٹ کا ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

اس سے قبل جمعہ کے روز اومیکرون کے پہلے دو کیس کرناٹک کے بنگلورو سے سامنے آئے تھے، جب کہ تیسرا کیس گجرات کے جام نگر سے اور چوتھا کیس مہاراشٹر کے ڈومنوالی سے سامنے آیا تھا۔

ہندوستانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک  میں گزشتہ روز کورونا کے 8 ہزار 306 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا سے 211 اموات رپورٹ ہوئیں۔

ٹیگس