سبھی بی جے پی اراکین کو پارلیمنٹ میں حاضر رہنے کی ہدایت
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے تمام ممبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں موجود رہنے اور قانون سازی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت دی ہے۔
نئی دہلی سے ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی نے رپورٹ دی ہے کہ منگل کو بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں مسٹر مودی نے پارٹی کے تمام ممبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔انھوں نے کہا کہ بچوں کی طرح آپ سے ایک ہی بات کو بار بار کہنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اپنے رویے میں تبدیلی لائیں ورنہ تبدیلی آجائے گی ۔
میٹنگ میں بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے پارٹی کے تمام ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے بعد اپنے اپنے حلقوں میں جا کر پارٹی کے ضلع اور ڈویژنل صدور سے بات چیت کریں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ چودہ دسمبر کو وہ وارانسی میں اپنے پارلیمانی حلقہ کے ضلع اور ڈویژنل صدور کو چائے پر مدعو کریں گے۔