ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تصادم، ایک کی موت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک جھڑپ میں ایک مسلح علیحدگی پسند کے مارے جانے کی خبر ہے۔
خبری ذرائع کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے براگام اونتی پورہ میں اتوار کی صبح سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح علیحدگی پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا تھا کہ مسلح علیحدگی پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے اونتی پورہ کے براگام گاوں کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
بتایا گیا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کی ٹیم ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں پر چھپے جنگجوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ شروع ہو گئی ۔
علاوہ ازیں آئی جی کشمیر وجے کمارنے بتایا کہ اونتی پورہ کے براگام علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں ایک عسکریت پسند مارا گیا جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔