Dec ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۱ Asia/Tehran
  • راکیش ٹکیت کے انتخابات میں اترنے کی قیاس آرائیاں تیز، انہوں کیا انکار

کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ کسانوں کے حق کی لڑائی ابھی لمبی چلے گی۔ انہوں صاف طور پر کہا ہے کہ ہم صرف بی جے پی کی حکومت والے صوبوں میں ہی نہیں بلکہ ان صوبوں کا بھی دورہ کرکے کسانوں کے حق کی لڑائی لڑینگے جہاں دوسری پارٹیوں کی حکومتیں ہیں۔

انکے اس بیان سے، انکے انتخابات میں اترنے کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ حالانکہ انہوں نے انتخابات میں اترنے سے صاف طور پر انکار کیا ہے۔

ان سے جب انتخابات کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بس اتنا کہا: آگے کے لائحہ عمل کے بارے میں وقت آنے پر بتائیں گے۔ ابھی حیدرآباد اور جنوبی ہند میں کچھ پروگرام ہیں۔ اس کے بعد آگے کے بارے میں بتائینگے۔

راکیش ٹکیت نے کہا: جن پارٹیوں نے ہماری تصویر استعمال کی انہوں نے بالکل غلط کیا۔ ہم اس معاملے میں بالکل بھی شامل نہیں ہیں، ہم سے پوچھے بغیرہمارے پوسٹر کا استعمال ہوا جس کے بعد ہم نے انہیں پوسٹر ہٹانے کے لئے کہہ دیا۔

انہوں نے الیکشن سے صاف انکار کیا اور کہا کہ ہمارے پوسٹر کا کوئی بھی شخص سیاست میں نہیں جا رہا ہے۔

 

ٹیگس