Dec ۲۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۶ Asia/Tehran
  • کشمیر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جعلی انکاونٹر پر لندن کو تشویش

برطانیہ کے دارالعوام نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور فوج کے جعلی مقابلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں سے ناروا سلوک پر لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

برطانوی پارلیمنٹ کے 28 اراکین نے مشترکہ طور پر لکھے گئے خط میں لندن میں قائم ہندوستانی ہائی کمیشن سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش کا اظہار کیا اور جواب طلب کیا۔

برطانوی قانون سازوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں کو مبینہ طور پر دہشت گرد بنا کر ہندوستانی فوج کے ہاتھوں مار دیا جاتا ہے اور جاں بحق ہونے والے تمام لوگ عام شہری ہوتے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ سماجی کارکن خرم پرویز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالا گیا ہے۔

برطانوی اراکین پارلیمان نے کہا کہ خرم پرویز کی گرفتاری کی وجوہات بتائی جائیں اور معاملے کی شفاف انداز میں تحقیقات کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ خرم پرویز دہشت گرد نہیں بلکہ انسانی حقوق کا دفاع کرنے والا ہے۔

خیال رہے کہ ہندوستان کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کے اہلکاروں نے سماجی کارکن خرم پرویز کو سری نگر سے 22 نومبر کو گرفتار کیا تھا۔

ٹیگس