Nov ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • کشمیر میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں سیکیورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کی خبر ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: سری نگر سے ہمارے نمائندے نے کشمیر پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ تصادم کشتواڑ کے علاقے کیشون میں اتوار کی صبح شروع ہوا جو آخری اطلاع ملنے تک جاری تھا۔

جموں و کشمیر پولیس نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی موجود گی کی اطلاع کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین سے چار عسکریت پسند سیکورٹی فورسز کے محاصرے میں ہیں ۔

ٹیگس