پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں یوم حق خود ارادیت
Jan ۰۵, ۲۰۲۵ ۰۷:۴۲ Asia/Tehran
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج حق خود ارادیت منایا جا رہا ہے
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج یوم حق خود ارادیت منایا جا رہا ہے۔ یوم حق خود ارادیت سرکاری طور پر منایا جا رہا ہے۔ مظفر آباد کے آزادی چوک میں یوم حق خود ارادیت پر جلسہ منعقد ہوگا۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر کہا ہے ہندوستان نے اپنے زیر انتظام کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت سےمحروم رکھا ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا۔