Dec ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا ایک بار پھر پھیلاؤ

ہندوستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر تیزی آگئ ہے۔

نئی دہلی سے خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق ہندوستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافے کے درمیان، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تیرہ ہزار ایک سو چون نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جبکہ بدھ کو یہ تعداد نو ہزار ایک سو پچانوے تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سات ہزار چار سو چھیاسی کورونا کے مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں ۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں درج کئے جانے والے تیرہ ہزار ایک سو چون نئے کورونا مریضوں میں نو سو اکسٹھ لوگ اومیکرون  میں متاثر پائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹے میں اومیکرون سے سب سے زیادہ دو سو ترسٹھ متاثرین دہلی میں دو سو باون مہاراشٹر میں اور ستانوے گجرات میں درج کئے گئے ہیں۔

ٹیگس