کشمیر، گزشتہ سال 210 کشمیری جاں بحق ہوئے
کشمیر میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ہندوستانی فوجیوں کی کاروائی میں 210 کشمیری جاں بحق ہوئے۔
کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہندوستانی فوجیوں کے فیک انکاونٹر میں 65 کشمیری جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 65 کشمیری ہندوستانی فوج کی حراست میں دم توڑ گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ صرف دسمبر 2021 میں ہندوستانی فورس کی کاروائی میں 31 کشمیری جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ فوج اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے کیے گئے تشدد کی وجہ سے 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ نوجوانوں سمیت 94 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج کے کریک ڈاون میں 11 گھر تباہ ہوئے۔ ۔
رپورٹ میں حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی اور محمد اشرف صحرائی کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، جو گزشتہ برس علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔
سید علی شاہ گیلانی انتقال کے وقت بھی نظربند تھے اور اشرف صحرائی پولیس کی حراست میں موجود تھے۔
رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ 2021 میں ہندوستانی فوج کے آپریشنز کی وجہ سے 16 خواتین بیوہ اور 44 بچے والد کے سایے سے محروم ہوگئے۔